متحدہ طبی الائنس نے پاکستان میں پہلی بار طبی الیکشن کو حقیقی الیکشن کا روپ دیا

متحدہ طبی الائنس نے پاکستان میں پہلی بار طبی الیکشن کو حقیقی الیکشن کا روپ دیا

متحدہ طبی الائنس نے پاکستان میں پہلی بار طبی الیکشن کو حقیقی الیکشن کا روپ دیا۔ وگرنہ پہلے جمہوری سیاست کی طرح چند خاندان باریاں باندھ کے بیٹھے تھے۔ اسی طرح طبی الیکشن میں صرف گنی چنی پارٹیاں الیکشن کو جیت کے بندربانٹ کر لیتی اور اب وہ اس کی عادی بھی ہو چکی تھیں۔آسانی سے18 سو سے دو ہزار پورے پنجاب سے ووٹ لیتی اور ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر پورے ٹینیور کو پورا کرتی اس سارے مرحلے میں بیچارہ طبیب اور اس کا حقیقی نمائندہ کہیں نظر نہ آتا اور وہ جو چاہتے من مانی کرتے۔۔۔۔۔۔

مگر اب کی بار ایسا نہیں ہوا۔۔۔۔

اب کے بار حقیقی طبیب جاگا اور حقیقی نمائندے لے کر آگے بڑھا طبی سیاست کا میدان یکسر تبدیل ہو گیا۔

وہ بیچارے طبیب جنہیں کوئی خاطر میں نہ لاتا تھا آج ان کی آو بھگت وہی لوگ کرنے نکلے ہیں جو  ان کو کسی خاطر میں نہ لاتے تھے۔

یہی تبدیلی جو متحدہ طبی الائنس الیکشن سے قبل لا چکی ہے۔

یہ متحدہ طبی الائنس کی جیت نہیں بلکہ ایک لاچار ناتواں طبیب کی جیت ہے جو قابل از الییکشن نصیب ہوئی۔

متحدہ طبی الائنس اس جیت پہ جو حقیقی اور انقلابی جیت ہے مبارکباد کی حق دار ہے۔

کوئ مانے نہ مانے میرا تجربہ ہے کہ

متحدہ طبی الائنس نے طبیب کو جتوا دیا ہے اسے ایک تازہ جھونکا فراہم کیا ہے۔اس کی جھولی میں اس کی اصل قدر لا رکھی ہے۔

اس لیے اس جھولی میں چھید نہ ہونے دیں۔

یک زباں و یک جاں ہو کر اپنی عزت و وقار کو بحال کیجیے

متحدہ طبی الائنس کا ساتھ دیجیے۔ متحدہ طبی الائنس کو ووٹ دیں

Leave a Reply